محکمہ جنگلات میں بھرتی پر قوم پرست جماعت کی تنقید سمجھ سے بالاتر ہے: منظور کاکڑ

  • April 21, 2018, 8:55 pm
  • National News
  • 471 Views

محکمہ جنگلات میں بھرتی پر قوم پرست جماعت کی تنقید سمجھ سے بالاتر ہے: منظور کاکڑ


کوئٹہ(آن لائن)صوبائی مشیر ریونیو منظور احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ محکمہ جنگلات میں بھرتی ہونیوالوں پر ایک قوم پرست جماعت کی جانب سے تنقید سمجھ سے بالاتر ہے جب ان کے دور حکومت میں غیر قانونی بھرتیاں ہوئی اور میرٹ کو نظرانداز کر کے اپنے خاندان کے لو گوں کو کھپایا گیا اس وقت ان کو میرٹ یاد نہیں تھی ہم سمجھتے ہیں کہ جب اقتدار میں تھے تو کوئی یاد نہیں تھا جب اپوزیشن میں آئے تو ان کو پشتون عوام یاد آنے لگے سانحہ مستونگ سمیت دیگر واقعات پر خاموش رہنے والے کبھی بھی پشتونوں کی نمائندہ نہیں ہو سکتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ وقت اور حالات کا تقاضا ہے جب ان کے دور میں لوگ بھرتی ہو تے تھے تو میرٹ کو نظرانداز کر کے اپنے من پسند افرادکو تعینات کر دیتے تھے اب جب ہمارے حکومت میں لوگ میرٹ کی بنیاد پر محکمہ جنگلات میں بھرتی ہوئے تو انہوں نے شوشا چھوڑا ہم سمجھتے ہیں کہ یہ کبھی بھی کسی کے وفادار نہیں ہو سکتے جب یہ اپنے گھر یا خاندان لے لوگ بھر تی کر دیتے تھے توا سوقت ان کو میرٹ یاد نہیں تھا اب جب غریب نوجوان بھرتی ہونے لگے ہیں تو ان کو میرٹ یاد آنی لگی ہے ہم سمجھتے ہے کہ یہ لوگ پشتونوں کے خیر خواہ نہیں بلکہ پشتونوں کے نام پر مفادات لے کر اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دی ہے آئندہ انتخابات میں ان کو شکست سے دوچار کرینگے انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ جنگلات میں بھرتی ہونیوالوں پر ایک قوم پرست جماعت کی جانب سے تنقید سمجھ سے بالاتر ہے جب ان کے دور حکومت میں غیر قانونی بھرتیاں ہوئی اور میرٹ کو نظرانداز کر کے اپنے خاندان کے لو گوں کو کھپایا گیا اس وقت ان کو میرٹ یاد نہیں تھی ہم سمجھتے ہیں کہ جب اقتدار میں تھے تو کوئی یاد نہیں تھا جب اپوزیشن میں آئے تو ان کو پشتون عوام یاد آنے لگے سانحہ مستونگ سمیت دیگر واقعات پر خاموش رہنے والے کبھی بھی پشتونوں کی نمائندہ نہیں ہو سکتے۔