وزیرداخلہ کی مو جودگی میں فراری کمانڈر نے دس ساتھیوں سمیت سرنڈر کر دیا

  • April 21, 2018, 8:39 pm
  • Breaking News
  • 203 Views

ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کاروائی 5شرپسند ہلاک،28گرفتار، وزیرداخلہ کی مو جودگی میں فراری کمانڈر نے دس ساتھیوں سمیت سرنڈر کر دیا
کوئٹہ (این این آئی) ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کاروائی 5شرپسند ہلاک،28گرفتار، وزیرداخلہ کی مو جودگی میں فراری کمانڈر نے دس ساتھیوں سمیت سرنڈر کر دیا،سکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے بمبور میں واقع پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز نے شرپسندوں کے مبینہ ٹھکانوں پر کاروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ 28کو گرفتار کرلیا دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و دھما کہ خیز مواد برآمد کیا گیا جبکہ فراری کمانڈر بوجلا بگٹی نے صوبائی وزیرداخلہ میر سرفرازبگٹی کی مو جود گی میں دس ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شمولیت کا اعلان کردیا، سرنڈر کرنے والے افراد نے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی سکیورٹی فورسز کے پاس جمع کروایا