دہشتگردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کے کارروائی پانچ دہشت گرد ہلاک

  • April 21, 2018, 8:33 pm
  • Breaking News
  • 154 Views

کوئٹہ(اے این این) بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کے کارروائی جاری ڈیرہ بگٹی کے علا قے بمبور کے پہاڑ سے فائرنگ کے تبادلے میں 5شرپسندوں کو ہلاک ٹھکانے تباہ بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد10فراریوں نے ہتھیار ڈال کر قومی دہارے میں شامل ہونے کا بھی اعلان کیا،تفصیلا ت کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقہ بمبور کے پہاڑی سلسلے میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاعات پر سیکورٹی فورسز نے آپریشن شروع کیا سرچ آپریش نے دوران مشتبہ افراد نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کردی جوابی فائرنگ سے 5شرپسند جان بحق جبکہ بھاری تعداد میں اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد کیا گیا آپریشن کے دوران متعد دٹھکانے بھی تباہ کئے گئے دوران کاروائی28 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی دریں اثناء معروف فراری کمانڈر بوجلا بگٹی نے اپنے دس ساتھیوں کے ہمراہ صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی اور سیکورٹی فورسز کی موجودگی میں ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہتھیار ڈالنے والے افراد نے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی جمع کردیا۔دریں اثناء ڈیرہ بگٹی ایک کمانڈر سمیت دس فراریوں نے ہتھیار ڈال کر قومی دہارے میں شامل ہونے کا بھی اعلان کیا ۔