مسلم آباد میں برساتی نالے کی عدم صفائی سے مکینوں کو مشکلات

  • April 20, 2018, 2:47 pm
  • National News
  • 91 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) کلی لوہڑ کاریز مسلم آباد میں برساتی نالے کی عدم صفائی ،لوگوں کو مشکلات کا سامنا ،تفصیلات کے مطابق کلی لوہڑ کاریز مسلم آباد سیٹلائٹ ٹاؤن میں برساتی نالے کی عدم صفائی کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اہل علاقہ کے مطابق نالے میں کچرہ کے انبار کی وجہ سے شدید تعفن پھیل رہا ہے جس سے لوگ مختلف امراض کا شکار ہورہے ہیں جبکہ نالے کی عدم صفائی کی وجہ سےبارش میں پانی گھروں میں داخل ہوجاتا ہے کیونکہ کچرے کے ڈھیر کی وجہ سے بارانی پانی جمع ہوجاتا ہے اہل علاقہ نے بتایا کہ بارہا متعلقہ حکام کی توجہ اس جانب مبذول کروائی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی انہوں نے مطالبہ کیا کہ فی الفور مذکورہ نالے کی صفائی یقینی بنائی جائے بصورت دیگر مکین شدید احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے۔