علامہ اقبال کا80واں یوم وفات 21اپریل کو منایا جائیگا

  • April 20, 2018, 2:32 pm
  • National News
  • 176 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا80واں یوم وفات 21اپریل کو ملک بھر میں منایا جائیگا اس سلسلے میں کوئٹہسمیت ملک بھر میں تقاریب،تقریری مقابلوں،سیمینارز،مذاکروں اور دیگر پروگراموں کا اہتمام کیا جائے گا جس میں حکیم الامت ڈاکٹر علامہ اقبال کی تحریک پاکستان کیلئے عظیم خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔