صوبائی دارالحکومت میں آبنوشی کا بحران تشویشناک ہے

  • April 20, 2018, 2:11 pm
  • National News
  • 163 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)جمعیت علماء اسلام کی رکن صوبائی اسمبلی شاہدہ رئوف نے صوبائی دارالحکومت میں آبنوشی کے بحران پر تشویش کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ محکمہ واسا عوام کو پانی کی فراہمی میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں لیکن حکام کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی انہوں نے بتایا کہ شہر کے نواحی علاقے تو ایک جانب وسطی علاقوں میں بھی پانی نایاب ہوکر رہ گیا ہے اور مکین ٹینکر مافیاکے رحم وکرم پر ہیں انہوں نے کہا کہ شہر میں پانی کی قلت کا فائدہ اٹھا کر ٹینکر مافیا نے بھی مہنگے داموں پانی فروخت کرنا شروع کردیا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ فی الفور شہر میں پانی کی سپلائی یقینی بنائی جائے بصورت دیگر شدید احتجاج کیا جائے گا-