سی پیک ،سات لاکھ سے زائد ملازمتوں کے مواقع میسر آئینگے

  • April 20, 2018, 2:10 pm
  • Breaking News
  • 238 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک) پاک چین اقتصادی راہداری سے ملک میں روزگار کے لاکھوں مواقع دستیاب ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق منصوبہ بندی کمیشن کے ذرائع نے بتایاکہسی پیک کے تحت مختلف منصوبوں سے 2015ء سے لے کر 2030ء تک ملک میں 7لاکھ کے قریب براہ راست ملازمت کے مواقع فراہم ہوں گے۔ حکام کے مطابق اس وقت سی پیک کے مختلف منصوبوں میں 30ہزار کے قریب پاکستانی انجینئرز اور ورکرز کو براہ راست ملازمتوں کے مواقع حاصل ہوئے ہیں ٗ چینی ورکروں کارکنوں کی تعداد 8 ہزار کے لگ بھگ ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ ان منصوبوں کی تکمیل سے ملک میں بیروزگاری میں نمایاں کمی آئے گی۔ افرادی قوت میں اضافہ ہو گا جبکہ ورکروں کو ہنر سیکھنے کے بھی لاتعداد مواقع دستیاب ہوں گے۔