کوئٹہ میں برف باری، ہنہ جھیل پانی سے بھر گئی

  • April 20, 2018, 2:09 pm
  • Breaking News
  • 6.85K Views

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ شہر کے گردونواح میں پہاڑوں پر برف باری جاری ہے جبکہ بارش کے باعث کوئٹہ کے نواح میں واقع ہنہ جھیل پانی سے بھرگئی۔

برف باری روئی کے گالوں کی طرح فضا میں بکھر گئی اور موسم دلکش ہوگیا، پہاڑوں کی چوٹیاں سفید ہونے لگیں۔

بارش کے باعث کوئٹہ کے نواح میں واقع ہنہ جھیل پانی سے بھرگئی،یہ جھیل ایک سال قبل پانی نہ ہونے کے باعث خشک ہو گئی تھی۔

ہنہ جھیل میں پانی آنے سے واٹر اسپورٹس کے کھلاڑیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

واٹر اسپورٹس کے شعبے کے عہدیدارحیات درانی کا کہنا ہے کہ ہنہ جھیل خشک ہونے کے باعث واٹر اسپورٹس کا سلسلہ معطل ہو گیا تھا جو اب پانی آنے کے بعد پھر سے شروع ہوجائے گا۔

ادھر میرپور آزادکشمیر، مری، وہاڑی، حافظ آباد، گوجرنوالہ، منڈی بہاؤالدین سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا میں وقفےوقفے سے بارش جاری ہے۔

محکمہ موسمیات نے راولپنڈی اور پشاور میں آندھی اور ژالہ باری کی پیش گوئی کی ہے۔

خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈ نگ کا خدشہ ہے۔