علی ظفر پر جنسی ہراسگی کے الزام بڑھ گئے

  • April 20, 2018, 2:08 pm
  • Breaking News
  • 564 Views

ماڈل اور گلوکارہ میشا شفیع کے بعد مزید تین خواتین کی جانب سے گلوکار اور اداکار علی ظفر پر جنسی ہراسگی کا الزام لگا دیا گیا۔

ان خواتین نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغامات میں گلوکار پر نازیبا حرکات کرنے کادعویٰ کیا ہے۔

لاہور کی ایک خاتون لیکچرار نے علی ظفر پر الزام لگایا کہ گلوکار نے ان کی کزن کے زبردستی قریب آنے کی کوشش کی۔

شوبز سے وابستہ ایک میک آرٹسٹ نے دعویٰ کیا کہ کئی مواقع پر علی ظفر نے حدسے تجاوز کیا اور اخلاق سے گری گفتگو کی۔

ایک اور خاتون نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر الزام لگایا ہے کہ ایک تقریب کے دوران علی ظفرکےساتھ سیلفی لینے کے دوران ان سے غیراخلاقی حرکت کی گئی۔

تینوں خواتین کا کہنا ہے کہ میشا شفیع نے خاموشی توڑ کر بہادر ی کا کام کیا ہے۔

پاکستان شوبز کے دوبڑے نام آمنے سامنے آگئے، علی ظفر سچے ہیں یا میشا شفیع؟ کس نے کس کو دھوکا دیا؟ پبلسٹی اسٹنٹ ہے یا دال میں کچھ کالا ہے؟ سچ کیا ہے؟

اداکارہ، گلوکارہ، ماڈل میشا شفیع کے علی ظفر پر الزامات نے شوبزانڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا۔

علی ظفر نے ان الزامات پر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا اعلان کردیا۔

اداکارہ عروا حسین اور ریحام خان میشا شفیع کی حمایت میں آ گئیں۔

اداکارعثمان خالد بٹ نے میشا کے الزامات کو سستی شہرت قرار دے دیا۔

ہدایت کار جامی نے کہا کہ یہ چھوٹی بات نہیں بڑی بات ہے ،معاملہ عدالت میں حل ہوگا۔

علی ظفر پر میشا شفیع کے الزامات سے پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں بھونچال آگیا۔

ملکی تاریخ میں اپنی نوعیت کے پہلے اسکینڈل میں جہاں بہت سےلوگوں نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے وہیں مختلف ستاروں کی جانب سےسخت ردعمل سامنے آرہا ہے۔

اداکارہ اور ماڈل عروہ حسین نے اپنے پیغام میں میشا کی حوصلہ افزائی کی ہے توفلم اسٹار عثمان خالد بٹ نے اسے سستی شہرت کے لیے کیا گیا ڈرامہ قراردیا۔

ریحام خان نے میشا کی بھر پور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ میشا ان کی طرح راک اسٹار ہے جو شکاریوں کے خلاف کھڑی ہوتی ہے۔

اس سےقبل میشا شفیع نے علی ظفر پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ علی ظفر کو برسوں سے جانتی تھیں لیکن انہیں دھوکا دیا گیا، وہ خاموشی کا کلچر ختم کررہی ہیں اور توقع ہے کہ پاکستان کی دیگر خواتین بھی ایسا ہی کریں گی۔

دوسری جانب علی ظفر نے میشا کے الزامات کی سختی سے تردیدکرتےہوئےکہا کہ میں ایک بچی اور بچے کا باپ، بیوی کا شوہر اور ماں کا بیٹے ہوں،عدالت جاؤں گا اور مجھے یقین ہے کہ سچ ہمیشہ سامنے آ کر رہتا ہے۔