مختلف سکولوں میں غریب طلباء و طالبات کیلئے سکالرشپ

  • April 19, 2018, 6:37 pm
  • National News
  • 126 Views

پشین19اپریل ۔ ڈسٹرکٹ زکواۃ چیئرمین سعداللہ کاکڑ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کے مختلف سکولوں میں غریب طلباء و طالبات کیلئے سکالرشپ کی مد میں سکول انتظامیہ کو فنڈز فراہم کردیئے گئے پشین کے غریب اور مستحقین افراد کو انکے دہلیز پر حق فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں جبکہ مختلف زکواۃ کمیٹیوں کو بھی غریبوں اور مستحقین کے لئے فنڈز فراہم کردیئے گئے ڈسٹرکٹ کے مستحقین اپنے متعلقہ کمیٹیوں کے چیئرمین سے رابطہ کرکے رقم وصول اورکریں اور دشواری پیش آنے کی صورت میں ڈسٹرکٹ زکواۃ آفس سے رجوع کیا جائے ۔