قاضی عبداللہ کو تنخو اہوں کی مد میں بقایا جات کی ادائیگی اداکر دی گئی

  • April 19, 2018, 6:36 pm
  • National News
  • 118 Views

کوئٹہ 19اپریل۔صوبائی محتسب بلوچستان عبدالغنی خلجی کی پرہدایت پر قاضی عبداللہ کو تنخو اہوں کی مد میں بقایا جات کی ادائیگی اداکر دی گئی ۔تفصیلا ت کے مطابق شکایت کنندہ نے صوبائی محتسب سے در خواست کی تھی کہ انہیں محکمہ لیبر لورالائی میں بطور انسٹر کٹر ترقی دی گئی لیکن فروری 2017سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جاری تھی ۔صوبائی محتسب نے قانون کے مطابق کاروائی کرتے ہوئے خزانہ آفیسر لورالائی کوہدایات جاری کی کہ فوری طور پر درخواست گزار کے شکا یت کا ازالہ کیاجائے ۔جس پر عمل در آمد کرتے ہوئے خزانہ آفیسر لورالائی نے تنخواہوں کی مد میں تمام بقایاجات کی ادائیگی کی جس کی تصدیق شکا یت کنندہ نے شکر یہ خط کے ذ ریعے کی ۔