قومی کرکٹ ٹیم کی آل راونڈر فہیم اشرف نے اپنی خدمات قومی ٹیم کو فراہم کرنے کیلئے انگلش کاونٹی سے معاہدہ ختم کردیا

  • April 19, 2018, 6:26 pm
  • Sports News
  • 144 Views

لاہور (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کی آل راونڈر فہیم اشرف نے اپنی خدمات قومی ٹیم کو فراہم کرنے کیلئے انگلش کاونٹی سے معاہدہ ختم کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر فہیم اشرف نے انگلش کاونٹی کرکٹ کا معاہدہ ختم کردیا ہے۔ فہیم اشرف نے قومی کرکٹ ٹیم کی مصروفیات کی وجہ سےمعاہدہ ختم کیا ہے۔
فہیم اشرف نے انگلش کاونٹی کرکٹ میں 14 ٹی20اور دو 4 روزہ میچ کھیلنا تھے۔ تاہم قومی ٹیم کی مصروفیات کے باعث فہیم اشرف نے کاونٹی کرکٹ کا معاہدہ ختم کردیا ہے۔ فہیم اشرف کو انگلش کاونٹی سے معاہدے کے باعث کروڑوں روپے کی آمدن متوقع تھی، تاہم انہوں نے پیسے پر قومی ٹیم کی نمائندگی کو ترجیح دی ہے