بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا سال 2018ء کے سلسلے میں 10 کھلاڑیوں کیلئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان، سومیا سرکار، مصدق حسین، قمرالاسلام، تسکین احمد اور صابر رحمان فہرست سے باہر

  • April 19, 2018, 6:23 pm
  • Sports News
  • 106 Views

ڈھاکہ۔ (ویب ڈیسک) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے سال 2018ء کے سلسلے میں 10 کھلاڑیوں کیلئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا، گزشتہ سال اعلان کردہ فہرست سے 6 کھلاڑیوں کو باہر کر دیا گیا ہے جن میں سومیا سرکار، مصدق حسین، قمرالاسلام، تسکین احمد اور صابر رحمان شامل ہیں، اس بار تین نئے کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے تاہم ان کے ناموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
بی سی بی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بورڈ نے سال کے پہلے سالانہ اجلاس کے دوران اس بار صرف 10 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹس دینے کا فیصلہ کیا، اس کے ساتھ ساتھ ان کی تنخواہیں بھی نہیں بڑھائی گئیں۔ بی سی بی کے صدر نظم الحسین نے کہا کہ 6 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹس نہ دینے کا فیصلہ کرکٹ آپریشنز کمیٹی اور سلیکٹرز کا ہے، انہیں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈراپ کیا گیا ہے۔ کنٹریکٹ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں مشرفی مرتضیٰ، شکیب الحسن، تمیم اقبال، محموداللہ، مشفق الرحیم، مستفیض الرحمان، روبیل حسین، مومن الحق اور مہدی حسن میراز شامل ہیں۔