پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماء کے گھر کے باہر فائرنگ

  • April 19, 2018, 5:57 pm
  • Breaking News
  • 623 Views

کوئٹہ (آن لائن )صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماء کے گھر کے باہر فائرنگ سے گیٹ اور دیوار کو نقصان پہنچا تا ہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کوئٹہ کے نواحی علاقے پشتون آباد میں کاکڑ کالونی خوشحال روڈ پر رہائش پذیر پارٹی کے رہنماء عصمت اللہ کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی اور فرار ہو گئے گولیاں گھر کے بیرونی گیٹ اور دیوار پر لگی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا عصمت اللہ نے بتایا کہ گزشتہ شب تقریبا ساڑھے چار بجے بارش کے دوران نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گھر کے گیٹ پر فائرنگ کر دی جس سے گیٹ اور دیوار کو نقصان پہنچا تا ہم جانی نقصان نہیں ہوا فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے پولیس کو رپورٹ دیدی گئی جو مزید کا رروائی کر رہی ہے۔