پوسٹ آفس میکانگی روڈ دفتری اوقات کار سے قبل ہی بند کیا جانے لگا

  • April 19, 2018, 1:52 pm
  • National News
  • 231 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)میکانگی روڈ پر قائم پوسٹ آفس کا عملہ دن تین بجے ہی چھٹی کر کے جانے لگا شہریو ں نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شہر کے وسط میں واقع پوسٹ آفس کا عملہ تین بجے دفتر بند کر دیتا ہے اور اگلے روز آنے کا کہا جاتا ہے جس کے باعث لوگوں کو بل جمع کرانے او رڈاک کی ترسیل میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہریوں نے پوسٹ آفس حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ عملے کو فرائض اور دفتری اوقات کار کا پابند بنائیں۔