خروٹ آباد سے موٹر سائیکل چھیننے والے گروہ کےسرغنہ سمیت 3 اشتہاری گرفتار

  • April 19, 2018, 1:48 pm
  • Breaking News
  • 573 Views

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)خروٹ آباد پولیس کا موٹر سائیکل چھیننے والے گروہ کے سرغنہ سمیت تین اشتہاریوں کو گرفتار کر کے تین روز قبل چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کر لی پولیس کے مطابق ایس پی صدر ڈویژن عطا اللہ شاہ کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ موٹرسائیکل چھیننے والا گروہ خروٹ آباد میں موجود ہیں جس پر انہوں نے ایس ایچ او مختیار موسیٰ خیل کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی جس نےکارروائی کر تے ہوئے گروہ کے سرغنہ محمد اخلاص اور دو اشتہاریوں بسم اللہ اور نیاز محمد کو گرفتار کر کے محمد اخلاص کے قبضے سے ایک مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر لی پولیس نے بتایا کہ برآمد ہونے والی موٹرسائیکل تین روز قبل ازبک بازار سے ایک مزدور گلزار سے چھینی گئی تھی۔