شہباز ٹائون میں آلودہ پانی کی فراہمی ، امراض میں اضافہ

  • April 19, 2018, 1:46 pm
  • National News
  • 114 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)متعلقہ حکام کی عدم توجہی،شہباز ٹائون میں پینے کے صاف پانی کے نلکوں میں گندے پانی کی آمیزش، امراض جنم لینے کا خدشہ تفصیلات کے مطابق شہباز ٹائون فیز ون اورٹوکے مختلف علاقوں میں پینے کے صاف پانی کے نلکوں میں گندہ اور سیاہ رنگ کا پانی آرہا ہے جو بالکل استعمال کے قابل نہیں جس کی وجہ سے پیٹ جلد اور معدے کے امراض پھیلنے کا خطرہ ہےاہل علاقہ نے بتایا کہ بارہا متعلقہ حکام کی توجہ اس جانب مبذول کروائی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی مکینوں نےکنٹونمنٹ بورڈ حکام سے اپیل کی ہے کہ فی الفور پانی کی لائنیں مرمت کی جائیں اور صاف پانی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے-