خاران میں گزشتہ رات طوفانی و گرد آلود ہوائیں

  • April 18, 2018, 5:23 pm
  • Weather News
  • 322 Views

کوئٹہ: ( ویب ڈیسک) خاران میں گزشتہ رات طوفانی و گرد آلود ہوائیں چلنے کے باعث شہر کے وسط میں واقع شیخ مسجد محلہ میں ایک درجن سے زاہد بجلی کے کھمبے گر گئے ہیں شہر خاران میں گزشتہ رات طوفائی ہوائیں اس قدر تیز چلتی رہی ہیں کہ سیمنٹ سے بنے مضبوط بجلی کے کھمبوں کو جڑ سے اکھاڑ دی ہے جس سے گرمی کے موسم میں کئی سو گھرانوں کو بجلی کی سپلائی معطل ہو کر رہ گئی ہے اور کئی گلیوں میں لوگوں کے آمد ورفت کے راستے بھی بند ہوگئے ہیں بجلی نہ ہونے کے وجہ سے شہریوں کی معمولات زندگی بھی متاثر ہو کر رہ گئی ہے شیخ مسجد محلہ میں بجلی کے کھمبوں کے گرنے سے نہ صرف شہریوں کو بجلی کی سپلائی منقطع ہو چکی ہے بلکہ تاریں زمین پر ہونے کے باعث کئی انسانی جانوں کو خطرہ لاحق ہو چکا ہے جبکہ کیسکو کی جانب سے تاحال طوفانی ہواوں سے متاثر ہو کر گرنے والے کھمبوں کی مرمت کے کام کا آغاز نہ ہو سکا خاران کے سماجی حلقوں نے کیسکو کے حکام بالا سے خاران شہر کے وسط میں واقع شیخ مسجد محلہ میں گرنے والوں بجلی کے کھمبوں کی ہنگامی بنیاد پر تعمیر کرکے عوام کو بجلی کی فراہمی کا مطالعبہ کیا.