کوئٹہ، ایک روز میں 3 موٹر سائیکلیں چھین لی گئیں

  • April 18, 2018, 5:10 pm
  • Breaking News
  • 1.76K Views

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں موٹرسائیکل چھیننے والے گروہ ایک بار پھرسرگرم ہو گئے ہیں ایک روز میں تین موٹرسائیکلیں چھین کر ایک نوجوان کو زخمی کر دیاگیا تفصیلات کے مطابق منگل کو کیچی بیگ میں نامعلوم افراد نے سریاب کے رہائشی علی احمد سے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل چھین لی اور مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے اسے زخمی کر دیا ۔ سرکی روڈ کے علاقے میں تین مسلح افراد نے ایک شخص سے موٹرسائیکل چھین لی،واضح رہےکہ منگل ہی کو مشرقی بائی پاس پر اے ایس آئی سے بھی موٹرسائیکل چھین کر اسےزخمی کر دیا گیا کوئٹہ شہر میں دوروز سے موٹرسائیکلیں چھننے کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے ۔