کوئٹہ شہر میں ملیریا اور مختلف وبائی امراض کے خاتمے کے لئے سپرے مہم آغاز

  • April 17, 2018, 10:51 pm
  • Breaking News
  • 171 Views

کوئٹہ 17اپریل ۔ وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر کوئٹہ شہر میں ملیریا اور مختلف وبائی امراض کے خاتمے کے لئے سپرے مہم آغاز کردیا گیا ہے اس حوالے سے میٹروپولیٹن اور انسداد ملیریا کی مختلف ٹیمیں پورا ہفتہ شہر بھر میں اس مہم کا جاری رکھیں گی وزیراعلی نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایات دیں ہیں کہ شہر بھر بلخصوص نواحی علاقوں میں بھی سپرے کیا جائے تاکہ شہریوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھا جائے وزیراعلی نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم کی کامیابی میں انتظامیہ سے تعاون کریں اور اپنے اپنے علاقوں میں صفائی کی صورتحال کو بھی بہتر بنانے میں تعاون کریں انہوں میٹروپولیٹن انتظامیہ کو سختی سے ہدایات دیں ہیں کہ شہر میں کچرے کے ڈھیر روزانہ کی بنیادوں پر اٹھائے جائیں تاکہ گندگی سے جراثیم اور مختلف بیماریاں پھیلانے والے جراثیم کا خاتمہ ہوسکے انہوں نے کہا کہ شہر میں صفائی کے حوالے سے متعلقہ محکموں کے اہلکاروں کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی