کیڈ ٹ کالج مستونگ کی کارکردگی خراج تحسین ہے

  • April 17, 2018, 9:00 pm
  • Education News
  • 277 Views

مستونگ 17اپریل ۔ کیڈ ٹ کالج مستونگ میں کیڈٹس کی بہتر تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ ان کی ذہنی، جسمانی اور تصوراتی صلاحیتوں کو اجاگرکیا جاتا ہے طلباء کی اعتماد سازی اور جہاں دید گی کو بڑھانے کی خاطر پورے ملک کادورہ کرایا جاتاہے تاکہ کیڈٹس تعلیم کے حصول کے بعد ملکی خدمت کیلئے ہر سطح پرتیار ہوسکیں ۔ امسال بھی بارہویں جماعت کے کیڈٹس پروفیسر ارشاد گل ، پروفیسر عبدالخالق او ردیگر اسٹاف کے ہمراہ آل پاکستان دورہ کیلئے روانہ ہوئے مختلف مقامات وزیرا عظم ہاؤس ، سپریم کورٹ ، پارلیمنٹ ہاؤس ، گورنر ہاؤس اور واہگہ بارڈ ر کے دورے میں اعلیٰ سول و عسکری حکام سے ملاقات کی ملک کے نامور تعلیمی اداروں کے دورے اور تاریخی ورثہ کا جائزہ لے کر واپس کالج پہنچ گئے ۔ کیڈٹس نے اس دورے سے خوب لطف اٹھایا اور اپنی علمی تجسس کیلئے دورے کو مفید پایا ۔ دورے سے واپسی پر پرنسپل اور اساتذہ نے طلباء کا استقبال کیا اور انہیں وزیرا عظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ، سینیٹ چیئر مین اور دیگر اعلیٰ انتظامی اورغیر انتظامی شخصیات سے ملنے پر مبارک باد دی ۔ طلباء نے دورے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے انکی صلاحیتوں کو جلا ملی ہے اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی طلباء کو کالج کی طرف سے اس طرح کے باثمر دورے کرائے جائیں گے ۔