اسلحہ ایمو نیشن برآمد

  • April 17, 2018, 8:12 pm
  • Breaking News
  • 232 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک )موسیٰ خیل لیویز کے عملے نے دو بچیوں کو تحویل میں لے کر اسلحہ ایمو نیشن برآمد کر لیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ جرگے کے ذریعے کم سن بچیوں کو مخالف فریق کو دیا جا رہا ہے جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے لیویز کے ہمراہ بروقت کا رروائی کر تے ہوئے ایک گھر پر چھاپہ مار کر دو کم عمر بچیوں ( ش) اور(ر) کو تحویل میں لے کر گھر سے ایک رائفل ، 2 کلاشنکوف، ٹی ٹی پسٹل درجنوں راؤنڈ، متعدد میگزین برآمد کر کے قبضے میں لے لی بتایا جاتا ہے کہ دونوں کم عمر بچیوں کو جرگے کے فیصلے کے مطابق مخالف فریق کو دونوں بچیوں اور15 لاکھ روپے دینے تھے کہ لیویز کے عملے نے بروقت اطلاع ملنے پر بچیوں کو تحویل میں لے کر جر گے کے اراکین کے خلاف مقدمہ درج کر کے کا رروائی شروع کر دی ۔