ایف اے ، ایف ایس سی کے امتحانات مقررہ تاریخ پر ہونگے

  • April 17, 2018, 8:08 pm
  • Education News
  • 414 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک )ایف اے ، ایف ایس سی کے امتحانات مقررہ تاریخ پر ہونگے ڈیٹ شیٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے نقل کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں جس طرح بھی ہو نقل روکنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے پروفیسر زکی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں اور امتحانی مراکز میں نقل روکنا سپروائزری سٹاف کی ذمہ داری ہے اور ان کا تحفظ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے نقل عقل کی موت ہے اور نوجوان سنل کی تباہی ہے اس جدید اور سائنسی دور میں بھی نقل پر انحصار کر نا اور مقالبہ کرنے کے توقع ممکن ہے بغیر پڑے اور محنت کئے ڈگری کا حصول بلا سود ہے طلباء کو چا ہئے کہ وہ خوب محنت کریں اپنا وقت فضول کا موں میں ضائع نہ کریں اور نہ والدین کو دھوکہ دیں والدین کو اپنے بچوں سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں طلباء کو چا ہئے کہ وہ والدین کے اعتماد کو ٹھیس نہ پہنچائیں۔