گورنمنٹ گرلز کالج سیٹلائٹ ٹاؤن میں پوسٹر سازی اورپھولوں کی نمائش کے مقابلوں کا انعقاد

  • April 17, 2018, 7:03 pm
  • National News
  • 253 Views

کوئٹہ 17اپریل ۔ گورنمنٹ گرلز کالج سیٹلائٹ ٹاؤن کی پرنسپل محترمہ زہرہ درانی نے کہاہے کہ تعلیمی اداروں میں ہمارے بچوں کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لے کر ایک توانا نسل کو پروان چڑھنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے ۔ لہٰذا کالج ہذا میں پوسٹر سازی اورپھولوں کی نمائش کے مقابلوں کا انعقاداس صحت مندانہ سرگرمیوں کی ایک کڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کالج میں ایم پی اے نواب ایا ز جوگیزئی کے تجویز کردہ فنڈ سے تعمیر شدہ عمارت کے افتتاح کے موقع پر اساتذہ طالبات و دیگر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب کے شرکاء میں مختلف کالجوں کے پرنسپلز و پروفیسرز بھی شامل تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کالج کی پرنسپل محمودہ امین نے کہا کہ گورنمنٹ انٹر کالج جس کی تعمیر 1992 میں ہوئی یہ درسگاہ گزشتہ دو عشروں سے زائد عرصہ سے بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرکے بلوچستان سے تعلیمی پسماندگی دور کرنے میں مصروف عمل ہے تقریب کے آخر میں پوسٹر سازی اور پھولوں کی نمائش میں نمایاں پوزیشن لینے والے طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔

خبر نامہ نمبر 1092/2018