بارش کے بعدشہر کی وی آئی پی شاہراہوںوسطی ونواحی علاقوں میں نکاسی آب کا نظام درہم برہم

  • April 17, 2018, 1:02 pm
  • National News
  • 482 Views

کوئٹہ(ویبٖ ڈیسک)صوبائی دارالحکومت میں اتوارکے روز ہونے والی بارش کے بعدشہر کی وی آئی پی شاہراہوںوسطی ونواحی علاقوں میں نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے ،نالیوں کا کچرا سڑکوں پر آگیا ابلتے گٹروں کی وجہ سےلوگوں کو آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز ہونے والی بارش نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کی ناقص کارکردگی کا پول کھول دیا بارش کے بعد شہر کی اہم وی آئی پی شاہرائوں وسطی ونواحی علاقوں میں نکاسی آب کا نظام جام ہوکر رہ گیا ہے ابلتے گٹروں کی وجہ سے نالیوں کا کچرا سڑکوں پرآگیا ہے جس سے شدید تعفن پھیل رہا ہےدوسری جانب سریاب روڈ،پشتون آباد،نواں کلی ،کلی مبارک،کلی ترخہ ,خروٹ آباد،پشتون باغ، کلی اسماعیل ڈبل روڈ سیٹلائٹ ٹائون ارباب کرم خان روڈسبزل روڈ،جوائنٹ روڈاسپنی روڈ اور گردونواحکے علاقوں میں پارش کاگندا پانی سڑکوں پر کھڑا ہے جسکی وجہ سے لوگوں کو آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہےاور لوگوں کا پیدل چلنا بھی مشکل ہوکررہ گیا ہے شہریوں نے کارپوریشن حکام سے اپیل کی کہ جلدازجلد مذکورہ علاقوں میں نالیوں کی صفائی کرکے نکاسی آب کا نظام بہتر بنایاجائےاور شہر بھر میں خصوصی صفائی مہم شروع کی جائے ۔