کیمونٹی اسکولز ٹیچرز ایسوسی ایشن کا احتجاج آٹھویں روز میں داخل

  • April 17, 2018, 12:48 pm
  • National News
  • 210 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان کیمونٹی اسکولز ٹیچرز ایسوسی ایشن کا مطالبات کے حق میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ آٹھویں روز بھی جاری رہا ، پیر کو کیمپ میں خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد صدیق میرزئی ، صوبائی صدر سیف اللہ لاسی اور دیگر نے کہا کہ بلوچستان کمیونٹی اسکولز ٹیچرز ایسوسی ایشن کے 786 اساتذہ کنٹریکٹ پر 2007 سے ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں ، جن کو تین سال کے بعد مستقل کیا جانا تھا ، لیکن 11سال گزرنے کے باوجود مستقل نہیں کیا جارہا ، انہوں نے کہا کہ ہم عرصہ دراز تک 4 ہزار روپے اور اب تین سال سے 10ہزار روپے ماہوار تنخواہ میں خدمات انجام دے رہے ہیں ،مگر سابق حکمرانوں اور بیورو کریسی نے ہمارے مستقل ہونےکی راہ رکاوٹیں کھڑی کیں جس کے بعدہم احتجاج پر مجبور ہو گئے ہیں انہوں نے مطالبہ کیاکہ ہمارے جائز مطالبات تسلیم کرکے ہمیں مستقل کیا جائے بصورت دیگر ہمارا بھوک ہڑتالی کیمپ اور احتجاج جاری رہے گا اور وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کرینگے ۔