پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ اقبال سے ناروا سلوک کا نوٹس لیا جائے‘سیاسی رہنما ء

  • April 17, 2018, 12:47 pm
  • National News
  • 62 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک) سیاسی رہنمائوں و سول سوسائٹی کےنمائندوں نے پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ اقبال کو گھر سے زبردستی بے دخل کیے جانے کی مذمت کرتے ہوئےکہا ہے کہ حکومت بلوچستان اس سلسلے میں کارروائی کرکے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرئے اور پرنسپل کو الاٹ شدہ مکان واپس دلایا جائے ، ان خیالات کا اظہار بی این پی خواتین ونگ کی منیرہ مینگل ، عوامی نیشنل پارٹی خواتین ونگ کی رہنماء بینشسکندر اور دیگر نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پولیس نے پروفیسر شگفتہ اقبال سے زبردستی گھر خالی کرایا ، اس دوران خواتین پولیس اہلکار بھی نہیں تھیں ، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، انہوں نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹرشگفتہ اقبال سنیئر ترین کالج پروفیسر ہیں اور انہوں نے 35سال تک علم کی روشنی پھیلائی حکومت اور محکمہ تعلیم کی جانب سے ان کی حوصلہ افزائی کی بجائے زبردستی ان سے گھر خالی کرایا ، انہوں نے مطالبہ کیاکہ پروفیسر شگفتہ اقبال کے ساتھ انصاف کیا جائے اور متعلقہ پولیس انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے بصورت دیگر بھرپور احتجاج کیا جائے گا ۔