واساکا مالی بحران شدت اختیار کرگیا، 30ٹیوب ویلز عدم مرمت کے باعث بند

  • April 17, 2018, 12:45 pm
  • National News
  • 157 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)واساکا مالی بحران شدت اختیار کرگیا، 30ٹیوب ویلز عدم مرمت کے باعث بند، شہر میں پانی کا بحران سنگین ہونے لگا،ٹھیکیداروں نے مرمتی کام بند کردیا،حکام بے بس،محکمہ خزانہ سے گرانٹ ان ایڈ نہ مل سکی، قابل اعتماد ذرائع نے بتایا کہ واسا اس وقت شدید مالی بحران کا شکار ہے واسا کے30ٹیوب ویلز خراب ہیں جس کی وجہ مرمت کیلئے فنڈز نہیں ذرائع نے بتایا کہ واسا کے پاس ملازمین کی تنخواہوں کے لئے فنڈز نہیں اور نہ ہی بجلی کے واجبات کی ادائیگی کے لئے کوئی فنڈ ہےذرائع نے بتایا کہ محکمہ خزانہ نے رواں مالی سال میں واسا کو 156 ملین ادا کرنے تھے جس میں سے 132 ملین ادا کردئے گئے ہیں جبکہ 24 بلین کی ادائیگی تاحال نہیں ہوسکی جسکی وجہ سے واسا کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے جبکہ ٹیوب ویلز خراب ہونے کی وجہ سے پانی کی سپلائی کا نظام بھی بُری طرح متاثر ہوگیا ہے شہر کے اکثر وسطی و نواحی علاقوں میں کئی ہفتوں سے پانی نایاب ہےذرائع نے بتایا کہ واسا نے مالی بحران پر قابو پانے کے لئے محکمہ خزانہ سے فنڈز کی استدعا کی ہےتاہم اب تک فنڈ ریلز نہیں ہوسکے ہیں جبکہ کیسکو کے واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے 25 لاکھ روپے جرمانہ بھی ہوچکا ہے دوسری جانب ٹھیکیداروں کو بھی ادائیگی نہیں کی گئی اور انہوں نے مجبوراً واسا کی مرمت کے کام بند کردئے ہیں