دودھ اور دہی کی مہنگے داموں فروخت جاری، انتظامیہ خاموش

  • April 16, 2018, 11:16 am
  • National News
  • 56 Views

کوئٹہ(جنگ رپورٹ) صوبائی دارالحکومت میں دودھ اور دہی کی سرکاری نرخو ں پر فروخت یقینی نہیں بنائی جا سکی ‘دودھ فروشوں کی من مانیاں بدستور جاری ہیںدودھ 95روپے فی لیٹراور دہی 110 روپےکلو میں فروخت ہورہا ہے عوامی حلقوں نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں حکومتی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے گرانفروشوں کو کھلی چھوٹ دیدی گئی ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کچھ عرصہ قبل گرانفروشو ں کیخلاف کی جانیوالی کارروائیاں بے سود ثابت ہوئیں کیونکہ مانیٹرنگ کے فقدان کے باعث گرانفروش من مانیاں جاری رکھے ہوئے ہیں عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) فرخ عتیق سے اپیل کی کہ وہ گرانفروشی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں اور دودھ و دہی سمیت خوردنی اشیا کی سرکاری نرخوں پر فروخت یقینی بنائیں۔