بارش نے حکومت اوربلدیاتی اداروں کی کارکردگی کا پول کھول دیا‘پی ٹی آئی

  • April 16, 2018, 11:15 am
  • National News
  • 57 Views

کوئٹہ (این این آئی )پی ٹی آئی بلوچستان کے صوبائی بیان میں ویسٹ ریجن کے صدر عبدالباری بڑیچ، کوئٹہ سٹی کے صدر نور الدین کاکڑ، ویسٹ ریجن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر منیر بلوچ نے کہاہے کہ کوئٹہ شہر میں ہلکی بارش نے صوبائی حکومت اور بلدیاتی اداروں کی کارگردگی کا پول کھل گیا ہے ساڑھے چار سال تک قوم پرست جماعت کے وزراء اور میئر نے کوئٹہ شہر کے مسائل کے حل کیلئے کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھائے شہرمیں نکاسی آب کا کوئی موثرنظام نہیں ہلکی بارش کے بعد سڑکیں ندی نالوں کامنظر پیش کرنے لگتی ہیں جس سے شہریوں خصوصاً طلباء وطالبات خواتین اورنمازیوں کو شدید مصائب کاسامنا رہتاہے اگر عوام نے پی ٹی آئی کو موقع دیاتو کوئٹہ شہر کو ایک جدید شہر بنانے کیلئے بہترین پالیسی دینگے ۔