صوبائی دارالحکومت کو کھنڈرات میں تبدیل کردیاگیا ہے،آل انجمن تاجران

  • April 16, 2018, 11:13 am
  • National News
  • 35 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)آل انجمن تاجران بلوچستان کے صوبائی صدر محمد جمیل اوتمانخیل جنرل سیکرٹری عجب خان ناصر سیداکبر کاکڑ علائو الدین خلجی ودیگر عہدیداران نے معمولی بارش کوئٹہ کے عوام کیلئے انتظامیہ کی وجہ سے پریشانی کا سبب بن گئی ہے انہوںنے کہا کہ بارش رحمت خداوندی ہے لیکن ناکام انتظامیہ کی وجہ سے بارش شہریوں کی تکلیف کا سبب بن گئی ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کو کھنڈرات میں تبدیل کیاگیا ہے ہر سال شہر کی ترقی کیلئے کروڑوں روپے منظور کئے جاتے ہیں لیکن ترقی کی بجائے اکثر رقم مبینہ کرپشن کی نظر ہوجاتی ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ صوبائی دارالحکومت ہے اسکی ترقی کیلئے منصوبہ بندی کرنی چاہیے ماضی کالٹل پیرس آج دنیا کا گندا ترین شہر بن چکا ہے پانی کی کمی گیس پریشر کی کمی اور تجاوزات اور بند نالیاں عام ہیں۔