دوران ڈیوٹی پولیس اہلکاروں کو موبائل فون استعمال نہ کرنے کی ہدایت

  • April 16, 2018, 11:12 am
  • National News
  • 120 Views

کوئٹہ ( نیوز ڈیسک) ڈپٹی انسپکٹر جنرل کوئٹہ رینج عبدالرزاق چیمہ نے کہا ہے کہ پولیس عوام کی خادم ہے ان کےجان و مال کاتحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے عوام اور پولیس کے رشتےکو مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں رواں ماہ وزیر اعلیٰ بلوچستان پولیس لائن میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا سنگ بنیاد رکھیں گےجبکہ پانچ چوکیوں کی تعمیر آخری مراحل میں ہے وحدت کالونی ٗ کلی عمر اور جناح ٹائون تھانےکیلئے اراضی کی نشاندہی ہو گئی جلد ہی تعمیر کا کام شروع ہو جائے درجہ چہارم کے 17پولیس ملازمین کو عالمو چوک پر فلیٹ میں منتقل کر دیا گیا مزید فلیٹ کی تعمیر آخری مراحل میں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام اور پولیس کے درمیان دوریوں کےخاتمے کیلئے تھانوں کی سطح پر تبدیلیاں لائی جا رہی ہیںجبکہ سیکورٹی کو مزید بہتر بنانے کیلئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں پولیس عوام کی خادم ہے انکے جان و مال کے تحفظ ہماری ذمہ داری ہے جوانوں کو ڈیوٹی کے دوران موبائل فون کے استعمال نہ کرنے اور ڈیوٹی پر الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے انہوں نے کہا کہ ان چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومت کی جانب سے بھر پور تعاؤن اور تمام وسائل فراہم کئے گئے جس کی بدولت سب سے پہلے پولیس فورس کو منظمکیا انہوں نے کہا کہ تین ماہ میں


گوالمنڈی تھانہ کی عمارت مکمل ہو جائیگی تھانوں میں عوامی شکایات کے حوالے سے تھانوں کے باہر ایک بورڈ لگا ئے گئے ہیں جس پر ایف آئی درج نہ ہونے پولیس کے رویوں اور رشوت طلب کرنے والے پولیس اہلکاروں کے بارے میں شکایات درج کرانے سے متعلق نمبرز لکھے گئے ہیں انہو ں نے کہا کہ کوئٹہ کی پولیس مثالی فورس میں تبدیل کر دی ہے انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون سے جرائم کا قلع قمع کرینگے۔