پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

  • April 15, 2018, 11:18 pm
  • Business News
  • 85 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا مارکیٹ ذرائع کے مطابق مرغی کا گوشت فی کلو250سے260روپے تک فروخت کیاجارہا ہےجبکہ زندہ مرغی فی کلو220سے230روپے تک فروخت کی گئی انڈے فی درجن 120روپےاوردیسی انڈے160 روپے فی درجن تک فروخت کئے گئے۔