بھرتیوں پر پابندی سےسیاسی رشوت کاراستہ بند ہوگا ،طارق بگٹی

  • April 14, 2018, 6:25 pm
  • National News
  • 42 Views

کوئٹہ(پ ر)چیف زادہ طارق بگٹی نے نئی بھرتیوںپرپابندی کےاحکامات کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی مدت پوری ہونے کے قریب ہے اس لئے اب بھرتیوں کوسیاسی رشوت کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے اس لئے پابندی ضروری ہے اور عوام اس سیاسی رشوت کو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے حکومت کو چاہئے کہ وہ التواء اور تاخیر کے شکار ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور عوام کو درپیش مسائل کے حل پر توجہ دے انتخابات کا وقت قریب آتے ہی عوام کو ورغلانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ٗ بھرتیوں کے اقدام پر پابندی سےسیاسی رشوت کا راستہ بند ہوگا۔