گیس کمپنی کا نادہندگان کیخلاف کریک ڈائون،ہزاروں کنکشنز منقطع

  • April 14, 2018, 6:22 pm
  • National News
  • 41 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپوررٹر) سوئی سدرن گیس کمپنی نے نادہندہ صارفین کے خلاف کریک ڈائون شروع کردیا، ہزاروں نادہندگان کے میٹر زمنقطع،گیس کمپنی کے نادہندہ صارفین کے ذمہ واجب الادا رقم ڈیڑھ ارب سے تجاوز کر گئی ریکوری کے لیئے خصوصی ٹیمیں تشکیل،نادہندگان کو جرمانے بھی عائد کرنےکا فیصلہ سوئی گیس کمپنی کےقابل اعتماد ذرائع نے بتایا کے اس و قت گھریلو،کمرشل صارفین و سرکاری محکمے مجموعی طور پر سوئی گیس کمپنی کے ڈیڑھ ارب سے زائد کے نادہندہ ہیں ذمہ دارذرائع کے مطابق ریکوری صر ف کوئٹہ شہر سے ہوتی ہے اطراف سے ریکوری نہ ہونے کے برابر ہےاس سلسلے میں خصوصی اقدامات کی ضرورت ہےتاکہ دیگر اضلاع سے بھی ریکوری ممکن ہوسکے اس سلسلے میں سوئی گیس کمپنی کےحکام نے رابطہ کرنے پر بتایا کہکوئٹہ،قلات ،کچلاک ،ڈیرہ مرادجمالی ،سبی اور پشین زون میں نادہندہ صارفین کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا ہے اورکروڑ ںکی رقم ریکور کرلی ہے جبکہ ڈیڑھ ارب اب بھی صارفین کے ذمہ واجب الادا ہیں اور اس ضمن میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی واجبات جمع نہ کروانے والے صارفین کے کنکشن منقطع کر دیئے جائیں گے اور جر مانے بھی عائد کئے جائیں گے اب تک کئی ہزار نادہندگان کے کنکشن منقطع کیئے جاچکے ہیں جبکہ سرکاری محکموں سے ریکوری کے لیئے خصوصی مراسلے بھی ارسال

کیئے گئے ہیں سرکاری محکموں میں پولیس،صحت ،محکمہ تعلیم بڑے نادہندہ ہیںانہوں نے بتایا کہ پچاس ہزار سے زائد مالیت کے بلز کے نادہندگان کے میٹر اتار ے جارہے ہیں اور ایک ہفتہ کے اندر بلز جمع نہ کرنے پرسروس وال بھی ویلڈ کردیا جائے گاحکام نے تمام گھریلو ،کمرشل صارفین و سرکاری محکموں کے حکام سے اپیل کی کے وہ جلد از جلدموسم سرما سے قبل اپنے ذمہ واجب الادا رقم ادا کریں تاکہ ڈس کنکشن مہم سے بچ سکیں۔