بجلی کی فراہمی معطل رہے گی

  • April 14, 2018, 6:21 pm
  • National News
  • 656 Views

کوئٹہ(اسٹا ف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے اعلان کے مطابق کوئٹہ شہرمیں برقی لائنوں کی ضروری مرمت ودیکھ بھال کے سلسلے میں 15اپریل کو سریاب گرڈسٹیشن کے انڈسٹریل فیڈرصبح7بجے سے صبح9بجے تک نیز جائنٹ روڈفیڈر12بجے تا دوپہر2بجے بجلی بندہوگی ۔اسی طرح 16پریل کو انڈسٹریل گرڈسٹیشن کے سیٹلائٹ ٹائون ایکسپریس فیڈرصبح10بجے سے 12بجے تک جبکہ اسی گرڈکے پشتون آباد ایکسپریس ،اولڈ اورنیو پشتون آباد فیڈروں سے صبح11بجے تا ایک بجے دن نیز مری آبادگرڈکے لیاقت بازارایکسپریس فیڈرایک بجے سے سہ پہر 3بجے تک بجلی بندرہے گی۔ علا وہ ازیں قلعہ سیف اللہ گرڈکے جنکشن سٹی Iمسلم باغ گرڈکے سٹی Iاورژوب گرڈکے سٹی فیڈرسے 16اپریل کو صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک جبکہ اُسی روز منگچرگرڈپر کام کے سلسلے میں محمودگہرام، برینچا سالارزئی فیڈرصبح9بجے تا سہ پہر3بجے اور کانک گرڈکے بشام میریارگارجلال آبادفیڈرصبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔