صوبائی دارالحکومت کا بڑا حصہ پانی سے محروم،ٹینکر مافیا کی چاندی

  • April 14, 2018, 6:21 pm
  • National News
  • 59 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)واسا کی بے حسی ،صوبا ئی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں آبنوشی کا بحران نے سر اٹھا لیا مکین ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر ہیں متعلقہ حکام نے آنکھیں موند لیں تفصیلات کے مطابق شہر کےاکثر وسطی و نواحی علاقوں پٹیل روڈ جان محمد روڈ سرکی روڈ رحمت کالونی نمبر دو حاجی رحیم شاہ اسٹریٹ و ملحقہ گلیوں میں پانی نایاب ہوگیا ہے جس کی وجہ سے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں اور سارا سارا دن پانی کے حصول کے لیئے سرگردان گھومتے پھرتے نظر آتے ہیں پانی کی عدم دستیابی کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں شہریوں نے بتایا کہبارہا واسا حکام کی توجہ اس جانب مبذول کروائی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی شہریوں کا کہناہے کہ باقاعدگی کے ساتھ بل ادا کرنے کے باوجود پانی نہیں مل رہا جبکہ جس دن پانی فراہم کیا جاتا ہے تو محض آدھا گھنٹہ چھوڑتے ہیں جو روزمرہ ضرورت کے لیئے ناکافی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کے فی الفور شہر میں پانی کی بلا تعطل سپلائی یقینی بنائی جائے۔