نواب زہری کے دور میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا گیا، یونس بلوچ

  • April 13, 2018, 12:45 pm
  • National News
  • 50 Views

کوئٹہ(این این آئی)ڈپٹی میئر کوئٹہ محمد یونس بلوچ نے کہا ہے کہ کچھ سیاسی پارٹیاں سستی شہرت اوراپنی دکانداری چمکانے کیلئے ترقیاتی کاموں پر فوٹو سیشن کروا رہی ہیں یہ بات انہوں نے جمعرات کو ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کے دور حکومت میں ترقیاتی کاموں کا ایک جال بچھایا گیا اور خصوصی پیکیج کے تحت اسکیمات شروع کرنے کیلئے سریاب کے علاقے اور کلی سردہ کے اطراف میں گلیوں کی پختگی اور بلیک ٹاپ کیلئے ایک ارب 17کروڑروپے کی منظوری دی گئی اور ان علاقوں میں میر عثمان پرکانی کی کوششوں سے اب کام آخری مراحل میں ہے اور بہت جلد یہ کام مکمل ہوجائے گا انہوں نے کہا کہ آج کی اس تقریب کو دیکھ کر انتہائی خوشی محسوس ہوئی کہ سریاب کے علاقے سردہ میں ایسے اچھے سکول اور قابل اساتذہ ہیں انہوں نے کہا کہ سریاب کے عوام ہر شعبے میں آگے بڑھ رہے ہیں اور خاص طور پر تعلیم کے شعبے میں انکی ترقی قابل ستائش ہے تقریب سے سابق کوآرڈینیٹر میرعثمان پرکانی اور اسکول کے پرنسپل ناصر شاہوانی نے بھی خطاب کیا۔