جامع ہائی سکول ہدہ کے اختیارات بحال کئے جائیں،ہدہ ایکشن کمیٹی

  • April 13, 2018, 12:44 pm
  • National News
  • 77 Views

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)ہدہ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین سلیم بلوچ میر نوبت خان رند سعید احمد لانگو اور عبدالقادر رئیسانی نے مشترکہ بیان میں سنٹرل پرائمری سکول ہدہ کے انتظامی اختیارات جامع ہائی سکول کے پرنسپل سے واپس لینے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے مذکورہ سکول کا نظم ونسق متاثر ہوگا یہ علاقے کے بچوں سے ایک معیاری تعلیمی ماحول چھیننے کی کوشش ہے جسکی کسی صورت اجازت نہیں دی جائےگی انہوں نے کہا کہ ہم اہلیان ہدہ کے توسط سے سیکرٹری تعلیم سے اپیل کرتے ہیں کہ فوری طورپر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن منسوخ کرتے ہوئے سنٹرل پرائمری سکول کے انتظامی اختیارات سے متعلق جامع ہائی سکول کے پرنسپل کے اختیارات بحال کریں۔