جامع ہائی سکول ہدہ کے اختیارات بحال کئے جائیں،ہدہ ایکشن کمیٹی

  • April 13, 2018, 12:44 pm
  • National News
  • 29 Views

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر ) بلوچستان کیمونٹی اسکولز ٹیچرز ایسوسی ایشن کا مطالبات کے حق میں بھوک ہڑتالی کیمپ جمعرات کو چوتھے روز بھی جاری رہا ، اساتذہ نے مستقل بنیادوں پر تقرری کے حق میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ، نیشنل پارٹی کی رہنما و رکن صوبائی اسمبلی یاسمین لہڑی نے بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ کرکے مطالبات کی حمایت کا اعلان کردیا ، بلوچستان کیمونٹی اسکولز ٹیچرز ایسوسی ایشن پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سےخطاب کرتے ہوئے چیئرمین محمد صدیق میرزئی ، صدر سیف اللہ اور دیگر نے کہا کہ ہم عرصہ دراز سے انتہائی قلیل تنخواہوں میں فرائض انجام دے رہے ہیں ہم نے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے تمام تر مشکلات کا سامنا بھی کیا ، مگر سابق حکمرانوں اور بیور کریسی نے ہمارے مستقل ہونے کی راہ میں رکاوٹیں حائل کیں ، جس کی وجہ سے ہم انتہائی پریشانی کا شکار ہیں اور بہ امر مجبوری احتجاج پر مجبور ہوگئے ہیں ، انہوں نے وزیراعلیبلوچستان سے مطالبہ کیا کہ ہمارے جائز مطالبات تسلیم کرکے ہمیں مستقل کیا جائے ، اگر شنوائی نہیں ہوئی تو وزیراعلیہاؤس کا گھیراؤ کرینگے ، دریں اثناء نیشنل پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی یاسمین لہڑی نے بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ کیا اور ملازمین کو کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے انہیں