بے گھر افراد کے لئے ’’اپنا گھر ‘‘سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ

  • April 11, 2018, 11:09 am
  • National News
  • 66 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے بے گھر افراد کے لئے اپنا گھر سکیم متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیاملک بھر میں کم آمدنی رکھنے والے خاندانوں کیلئے 5لاکھ مکانات تعمیرکئے جائیں گے،مکانوں کی تعمیر کیلئے قرضوں تک آسان رسائی یقینی بنانے کے غرض سے حکومت تعاون بھی فراہم کرے گی ذرائع نے بتایا کہ اس وقت ملک میں تقریباً 90لاکھ سے ایک کروڑ مکانات کی کمی ہے اور حکومت اس خلاء کو کم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔سکیم کے تحت حکومت مختلف مقامات پر سرکاری زمین پر کم لاگت کے مکانات تعمیر کرکے بے گھر خاندانوں کو فراہم کرے گی ذرائع نے بتایا کہ اپنا گھرسکیم کی سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن میں رجسٹریشن بھی ہو چکی ہے،اس منصوبے کا تمام ابتدائی کام مکمل کرلیا گیا ہے اور منصوبے کے آغاز کیلئے سرکاری زمین کی بڑے پیمانے پر نشاندہی کرلی گئی ہے۔