وحدت کالونی اور ملحقہ علاقوں میں صفائی کی نا گفتہ بہ صورتحا ل

  • April 11, 2018, 11:08 am
  • National News
  • 42 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)وحدت کالونی اور ملحقہ علاقوں کے مکین مختلف مسائل کا شکار ، صفائی کی صورتحا ل نا گفتہ بہ ،نکاسی آب کا نظام درہم برہم اسٹریٹس لائٹس ناکارہ مکینوں کو مشکلات کا سامنامتعلقہ حکام نے چپ سادھ لی اہل علاقہ نے بتایا کے عملہ صفائی کی عدم توجہی کی وجہ سے علاقہ میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس سے شدید تعفں پھیل رہا ہے اور امراض پھیلنے کا بھی خطرہ ہےجبکہ یہی گندگی کے ڈھیر مکھیوں اور مچھروں کی افزائش کا بھی سبب بن رہے ہیں ، علاقہ مکینوں کے مطابق یہاں سے پیدل چلنا ناممکن ہے اورمتبادل راستہ طویل ہوجاتا ہے انہوں نے کہاکہ گندے پانی میں مچھروں کی افزائش ہوتی ہے جس کے تدارک کیلئے اقدامات کئے جائیں نکاسی آب کیلئے مناسب بندوبست کیاجائے کیونکہ اردگرد کی آبادی کے مختلف امراض میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے انہوں نے کہاکہ اگر فوری طورپر اقدامات نہ کئے گئے تو علاقہ مکین شدید احتجاج پر مجبور ہونگے۔