ٹارگٹ کلنگ میں جاں بحق ہونیوالی پولیو ورکرز کے لواحقین کو حکومتی امداد نہ مل سکی

  • April 11, 2018, 11:07 am
  • National News
  • 42 Views

کوئٹہ (آن لائن )کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں 18 جنوری کو پولیو ورکر ماں بیٹی کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد حکومت بلوچستان کی جانب سے اعلان کردہ رقم اور سرکاری ملازمت تا حال نہیں دی گئی جس کی وجہ سے مذکورہ خاندان فاقہ کشی پر مجبور ہو گیا ہے ، محکمہ صحت میں دو ملازمتیں دینے کے حوالے سے ایک افسر نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ فائل گم ہو گئی ہے، اٹھارہ جنوری کو ہزار گنجی کے علاقے میں شہید ہونیوالے بی بی سکینہ اور بی بی زر دانہ کے اہل خانہ نےبتایا کہ 18 جنوری کو جب ہزار گنجی میں یہ واقعہ رونما ہوا تو وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے20 لاکھ روپے جبکہ پولیو ٹیم کی جانب سے 14 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا گیا پولیو ٹیم کی جانب سے14 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی تا ہم حکومت بلوچستان کی جانب سے تا حال20 لاکھ روپے کی ادائیگی نہیں کی گئی اور ساتھ ہی بی بی سکینہ شوہر اور بچی کو روزگار کو دینے کے احکامات پر محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام عمل درآمد نہیں کر رہے، انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان ، چیف جسٹس بلوچستان اور کمانڈر سدرن کمانڈ سے اپیل کی ہے کہ اس حوالے سے ہمارے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے بصورت دیگر ہم احتجاج کرنے پر مجبورہونگے ۔