سڑکوں پر لگائے گئے سپائکس ٹوٹ پھوٹ کا شکار،عوام پریشان

  • April 11, 2018, 11:06 am
  • National News
  • 39 Views

کوئٹہ(جنگ رپورٹ) صوبائی دارالحکومت کے مختلف سڑکوں پر لگائے گئے سپائکس ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، ٹریفک جام، عوام پریشان رپورٹ کے مطابق شہر کے مختلف پوش اور کاروباری علاقوں لیاقت بازار، مسجد روڈ ، پٹیل روڈ ، امداد چوک و گردونواح میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حادثوں سے بچنے کے لئے سڑکوں کو ون وے بنانے کی غرض سے سپائکس لگائے گئے تھے جواب مخدوش حالت میں ہیں جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ہےمصروف سڑکوں پر ٹریفک جام رہنے سے عوام ذہنی اور جسمانی اذیت کا شکار ہے سپائکس کے اوپر پتھر رکھنےسے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں شہریوں کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سپائکس اور بیرئیرز کا لگانا قابل تعریف ہے ان سپائکس کے ذریعے نہ صرف ٹریفک نظام ٹھیک ہورہا تھا بلکہ حادثوں اور جرائم پیشہ عناصر کو واردات کرنے کے بعد روکنے کا کام بھی لیا جاسکتا تھا سماجی و عوامی حلقوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑکوں کے سپائکس کی حالت درست کرتے ہوئے ون وے سڑکوں پر ٹریفک پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں تاکہ ٹریفک نظام کی بہتری کیساتھ حادثوں اور وارداتوں سے شہر یوں کوبچایا جاسکے ۔