خروٹ آبا دمیں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن آٹھ منشیات فروش گرفتار

  • April 11, 2018, 11:05 am
  • National News
  • 36 Views

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پولیس نے خروٹ آبا دمیں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے آٹھ منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ایس پی صدر ڈویژن عطااللہ کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ خروٹ آباد میں منشیات کا کاروبار کیا جا رہا ہے جس کے باعث علاقے کے نوجوان متاثر ہو رہے ہیں ۔ جس پر ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے گزشتہ روز کارروائی کرتے ہوئے آٹھ منشیات فروشوں عصمت اللہ،آغا محمد ،سمیع اللہ،آدم خان ،عبدالاحد،محمد گل،سردار محمد اور احسان اللہ کو گرفتار کرلیا۔