سرکی روڈ پر نکاسی آب کانظام درہم برہم، مکینوں کو مشکلات

  • April 11, 2018, 11:02 am
  • National News
  • 36 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سرکی روڈ پر نکاسی آب کا نظام درہم برہم مکینوں اور گزرنے والوں کو مشکلات کا سامنا ٹریفک کی روانی بھی بُری طرح متاثر ہورہی ہے تفصیلات کے مطابق کافی عرصے سے سرکی روڈ پر بڑیچ مارکیٹ کے سامنے اور یوسف ہومز کے چوک پر نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہونے سے پانی جمع ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے سڑک پر بڑے بڑے گڑھے پڑ چکے ہیں آمدورفت میں شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے علاقہ مکینوں نے بتایا کہ اکثر اس مقام پر ٹریفک جام ہو جاتی ہے اس کے علاوہ گرد وغبار کے باعث دکانداروں اور راہگیروں کو پریشانی کاسامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ سرکی روڈ انتہائی اہم سڑک ہے سیٹلائٹ ٹائون اور شہر آنے والے افراد اسی شاہراہ کو استعمال کرتے ہیں سڑک ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہونے سے ٹریفک کی روانی بُری طرح متاثر ہورہی ہے اور گاڑیوں کی ٹوٹ پھوٹ کا نقصان الگ برداشت کرنا پڑتا ہے انہوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ نکاسی آب کا نظام درست کیا جائے اور سڑک کی مرمت کی جائے۔