صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور غیر قانونی اثاثہ جات کے الزام پر انکوائری کا فیصلہ

  • February 20, 2018, 5:35 pm
  • Breaking News
  • 1.13K Views

کوئٹہ(آن لائن)نیب بلوچستان نے صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور غیر قانونی اثاثہ جات کے الزام پر انکوائری کا فیصلہ کر لیا گیا چیئرمین بورڈ جسٹس(ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹوبورڈ کے ہونیوالے اجلاس میں سابق صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور غیر قانونی اثاثہ بنانے کے الزام پر انکوائری کا فیصلہ کیا گیا ہے نیب بلوچستان نے اس سے قبل سابق صوبائی مشیر برائے وزیراعلیٰ عبیداللہ بابت کے خلاف بھی اختیارات کے ناجائز استعمال پر انکوائری کا فیصلہ دیا تھا جس پر تحقیقات تا حال جاری ہے۔