سابق صوبائی وزیر میر اظہار حسین کھوسہ کو مزید10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

  • February 20, 2018, 5:35 pm
  • Breaking News
  • 582 Views

کوئٹہ(آن لائن)احتساب عدالت کوئٹہ میں گندم غبن کیس میں رکن صوبائی اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر میر اظہار حسین کھوسہ کو مزید10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا استغاثہ کے مطابق احتساب عدالت کوئٹہ کے جج عبدالمجید ناصر کے عدالت میں رکن صوبائی اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر خوراک میر اظہار حسین کھوسہ کو عدالت میں پیش کیا اور عدالت نے میر اظہار حسین کو مزید 10 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا میر اظہار حسین کھوسہ پر 28 کروڑروپے کی کرپشن کا الزام ہے میر اظہار حسین کھوسہ کے دور روزارت گندم کی 65 ہزار گندم کی بوریاں غبن کی گئی تھی ۔