کسٹم کو کاروائی 2 کروڑ مالکیت کا غیر ملکی سامان برآمد

  • February 14, 2018, 4:10 pm
  • National News
  • 56 Views

کوئٹہ(آن لائن ) کسٹم انٹیلی جنس کے عملے نے 2 کروڑ روپے مالیت کا ایرانی ڈیزل ، موبل آئل ، ٹائر ، پان پراگ ، صرف اور دیگر قیمتی سامان قبضے میں لے لیا تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس بلوچستان چوہدری محمد اکرم کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس فضل شکور کی سربراہی میں انسپکٹرشبیر احمد ، حوالدار باز محمد نے دیگر عملے کے ہمراہ مختلف کارروائیوں کے دوران غیر ملکی سامان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے 70 ہزار لیٹرایرانی ڈیزل ،6 ہزار لیٹر موبل آئل ، پان پراگ ،مختلف اقسام کے ٹائر ، صرف اور دیگر قیمتی سامان قبضے میں لے کر سمگلنگ کی کوششیں ناکام بنا دی ڈائریکٹر چوہدری محمد اکرام نے’’ آن لائن‘‘ سے خصوصی گفتگو کر تے ہوئے بتایا کہ کسٹم انٹیلی جنس کا عملہ سمگلنگ کی روک تھام کے لئے بلوچستان کے طول وعرض میں بھر پور انداز میں کارروائیاں کر رہا ہے کم وسائل اور افرادی قوت کے باوجود معاشرے سے سمگلنگ کے ناسور کو ختم کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے مذکورہ کا رروائیوں میں کسٹم انٹیلی جنس کے عملے نے بروقت کا رروائیاں کر کے تقریبا2 کروڑ روپے مالیت کا قیمتی سامان قبضے میں لیا ہے انہوں نے بتایا کہ ہماری کوشش ہے کہ سمگلنگ کی روک تھام کے لئے کسٹم انٹیلی جنس کا عملہ تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا تے ہوئے معاشرے اور قانونی طور پر تجارت کرنے والوں کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کے اقدامات کا سدباب کریں کیونکہ ہمارا کام غیر قانونی اقدامات اور سمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنانا ہے اسے ہم بہتر انداز میں سرانجام دیتے رہیں گے اس میں کوئی غفلت اور کو تاہی نہیں بھرتی جائے گی انہوں نے کہا ہے کہ ہم صوبہ بھر میں بھر پور طریقے سے کارروائیاں کرینگے اس میں کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں بھرتی جائے گی۔