میو نسپل کمیٹی ڈیرہ اللہ یار کے ملا زمین 3ماہ کی تنخوا ہو ں سے محروم

  • February 14, 2018, 4:08 pm
  • National News
  • 74 Views

جعفرآباد(آن لائن)میو نسپل کمیٹی ڈیرہ اللہ یار کے ملا زمین 3ماہ کی تنخوا ہو ں سے محروم ۔گھرو ں میں فا قہ کشی کی صو رتحا ل سے ملا زمین پر یشانی کا شکار ہیں میونسپل ایمپلا ئز یو نین کے صدر خمیسہ خان ۔نثار علی شیخ ، شفیع محمد کٹو ہر نے پر یس کا نفر نس کر تے ہو ئے کہا کہ میو نسپل کے مستقل اور ڈیلی ویجز تین سو ملا زمین کو تین ما ہ سے تنخوا ہیں ادا نہیں کی گئی عدم ادائیگی کے با عث دکا ندارو ں نے ملا زمین کا سودا سلف بند کر دیا ہے جس سے ملازمین کے گھرو ں میں فا قہ کشی کی صو رتحا ل پیدا ہو گئی ہے ان کا کہنا تھا کہ بلد یا تی ادا رو ں میں کام کر نے والے سینکڑو ں ملا زمین کے ساتھ حکومت سو تیلی ما ں جیسا سلو ک کر رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ ڈیلی ویجز سمیت دیگر ملازمین چند ہزار روپے پر کام لیا جا تا ہے مگر ان کا حق بر وقت ادا نہیں کیا جا تا ہے 3۔چار ماہ تک تنخوا ہیں ادا نہ کر کے ملازمین کا استحصا ل کیا جا رہا ہے جسے کسی صو رت برداشت نہیں کرینگے انہو ں نے وز یر اعلیٰ بلو چستان ،صو با ئی وز یر بلد یات سمیت اعلیٰ حکام سے مطا لبہ کیا کہ میونسپل ایمپلا ئز کوجلد تنخوا ہیں ادا کی جا ئیں بصو رت دیگر احتجا جی راستہ اپنا یا جا ئیگا۔